پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سردارتنویرالیاس کی کاوشوں کےنتائج برآمد ہوناشروع

لاہور(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ حکومت پنجاب سردارتنویرالیاس خان کی کوششوں کے نتائج برامد ہونےشروع ہوگئے۔پاک برطانیہ چیمبر آف کامرس کے بعد دبئی گروپ بھی پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے دلچسپی لینے لگا۔

دبئی گروپ کی چیف ایگزیکٹو مس ڈومینیک نے وزیراعلیٰ پنحاب عثمان بزدار اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس سے ایک خصوصی ملاقات میں اپنی کمپنی کے منصوبوں کے بارے میں بتایاکہ انکی کمپنی بینکنگ۔کمونیکشن۔فنانس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں منصوبےکرتی ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انکی کمپنی مستقبل میں پنجاب میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔وزیراعلیٰ نے انہیں حکومت پنجاب کی جانب سے یقین دلایا کہ وہ ہرطرح کا تعاون کرینگے۔اس موقع پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے بھی انہیں یقین دلایا کہ بورڈ ان سے ہرممکن تعاون کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں