جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے یاسین ملک کی رہائی کیلیے کراچی میں احتجاجی کیمپ قایم کردیا

کراچی (سٹیٹ ویوز ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سندھ زون نے پارٹی چئیرمین پارٹی یاسین ملک کی بھارتی جبری اسیری کے خلاف اور رہائی کیلیے احتجاجی کیمپ قایم کر دیا ہے۔
l
کراچی پریس کلب کے باہر لبریشن فرنٹ سندھ زون کے صدر خواجہ عبداللہ ایڈووکیٹ۔ سیکرٹری جنرل وحید حیات و انکے ساتھیوں نے دو روزہ احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ شرکاء کا کہنا ہے چئیرمین یاسین ملک کی رہائی کیلیے عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ لبریشن فرنٹ پر بھارتی حکومت کی طرف سے پابندی لگانا اور چئیرمین لبریشن فرنٹ پر بے بنیاد مقدمات بنا کر قید کرنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں