مہران بینک اسکینڈل کے مرکزی کردار یونس حبیب انتقال کرگئے

کراچی(سٹیٹ ویوز)مہران بینک اسکینڈل کے اہم کردار یونس حبیب انتقال کرگئے، وی طویل عرصے سے گردے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔

تفصیلات کے مطابق یونس حبیب کے بیٹے طارق حبیب نے اان کے نتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد گردے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے کے سبب گزشتہ 10دنوں سے کراچی کے آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے۔

یونس حبیب کی نماز جنازہ عشا کے بعد کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں