جنوبی افریقہ: شدید بارشوں سے سیلاب نے تباہی مچادی،37 افراد ہلاک

افریقہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ کے صوبہ کوالوزولو ناتال میں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے37افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی انتظامیہ کے وزیر نموسا ڈوب این کب کا کہنا ہے کہ علاقے میں دو روز سے جاری موسلا دھار بارشوں سے سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے۔ جس میں اب تک37 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد افراد لا پتہ بھی ہیں۔

دریں اثناء جنوبی افریقہ کی قومی دفاعی قوت نے علاقے میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔حکام کو ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں