لیبیا: قومی حکومت کے سیکرٹری دفاع پراسرار طورپر اغواء

طرابلس(سٹیٹ ویوز)لیبیا کی حکومت کےایک ذمہ دار ذریعے نےبتایا ہےکہ قومی وفاق حکومت کی وزارت دفاع کے سیکرٹری اوحیدہ نجم کوسوموار کےروز وسطی دارالحکومت طرابلس میں النوفلین کےمقام سے پراسرار طورپر اغواء کرلیا گیا جس کے بعد ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مغوی سیکرٹری اوحیدہ نجم کےبھائی نےبھی اس کی تصدیق کی ہے۔ سوموار کو شام سات بجے کےبعد سے ان کے ساتھ رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوحیدہ نجم کی گم شدگی طرابلس میں متمرکز ملیشیا کے ہاتھوں اغواء کی واردات ہوسکتی ہے۔

قومی وفاق حکومت کے عہدیدار کی پراسرار گم شدگی کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف جنرل خلیفہ حفتر کی ماتحت فوج اور قومی وفاق حکومت کےدرمیان طرابلس پرقبضے کے لیے گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں