چوہدری نثارعلی خان کا 24اپریل کوحلف اٹھانے کاامکان

لاہور(سٹیٹ ویوز)چوہدری نثار علی خان کی لندن میں شہباز شریف سے ملاقات متوقع، جس کے بعد چوہدری نثار کا چوبیس اپریل رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے ایک بار پھر عملی سیاست میں واپس آنے کی تیاری کرلی ہے، سابق وزیر داخلہ اس وقت لندن میں ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی لندن میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات طے ہوچکی ہے، شہباز شریف سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار پاکستان کے لئے روانہ ہونگے اور توقع ہے کہ وہ چوبیس اپریل کو پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد چوہدری نثار کو پنجاب میں اہم ذمہ داری ملنے کی امید ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نون لیگ میں مزاحمتی سیاست کا بیانیہ رد ہونے پر چوہدری نثار سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار نے راولپنڈی کی صوبائی نشست پر کامیابی کے باوجودآٹھ ماہ گزرنے کے باوجودحلف نہیں اٹھایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں