راجہ محمد زرین خان کی کامران انور کو جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس سعودی عرب منتخب ہونے پر مبارکباد

جدہ(سٹیٹ ویوز)راجہ محمد زرین خان سابق جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس سعودی عرب نے کہا کہ کامران انور بیگ کا بطور جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس منتخب ہونا خوش آئند ہے۔

وہ ایک مخلص، متحرک اور فعال کارکن ہیں۔کامران انور مسلم کانفرنس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ گزشتہ تین سال وہ بطور صدر مسلم کانفرنس رابغ یونٹ رہے ان کارکردگی بےمثال رہی۔۔

انہوں نے دن رات جماعت کی مضبوطی کے لیے کام کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ میری کمی کو محسوس نہیں ہونے دیں گے بلکہ اس سے زیادہ اور احسن طریقے سے جماعت کو چلائیں گے۔

میری ان کے لئے نیک خواہشات اور دعائیں ہیں اور امید کرتا ہوں کہ سعودی عرب کی تمام پارٹی یونٹس اور ساتھیوں کو لے کر چلیں گے.ہم سب اپنے محبوب قائد اور صدر جماعت سردار عتیق احمد کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں