راجہ ریفازاحمد خان مرکزی نائب صدرمسلم کانفرنس سعودی عرب نامزد،نوٹیفکیشن جاری

جدہ( نمائندہ خصوصی ) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کھوئیرٹہ کے رہائشی سعودی عرب میں مقیم مسلم کانفرنس جدہ یونٹ کے سابق سینئر نائب صدرراجہ ریفاز احمد خان کو مسلم کانفرنس سعودی عرب کا مرکزی نائب صدر نامزد کر کے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

راجہ ریفاز احمد خان کو نائب صدر سعودی عرب منتخب ہونے پر آزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم مسلم کانفرنس و دیگر جماعتوں کے کارکنان و عہدیداران،سیاسی و سماجی رہنمائوں،صحافی برادری اور دیار غیر میں مقین کشمیری کمیونٹی نے مبارکبادیں پیش کیں۔

مسلم کانفرنس برطانیہ کے جنرل سیکرٹری شبیر ملک،رہنما مسلم کانفرنس سعودی عرب راجہ رئیس نواز، راجہ ساجد،راجہ اسد عنایت،راجہ کبیر خان و دیگر نے اس موقع پر کہا کہ راجہ ریفاز مسلم کانفرنس کے نظریاتی و متحرک کارکن اور مجاہد اول کے حقیقی سپاہی ہیں۔

انھوں نے ہر مشکل وقت میں مسلم کانفرنس کے پرچم کو سربلند رکھا۔ امید کرتے ہیں کہ اب بھی راجہ ریفاز احمد خان قیادت کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

ہم راجہ ریفاز احمد خان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر راجہ ریفاز نے کہا کہ قیادت کا مشکور ہوں کہ مجھ ناچیز کو اس اہم ذمہداری کا اہل سمجھا۔ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔مسلم کانفرنس میرا اوڑھنا بچھونا ہے، مجاہد اول کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھوں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس ہی ریاست جموں کشمیر کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔ مسلم کانفرنس کے خلاف سازشیں کرنے والے اپنی کوششوں میں ہمیشہ کی طرح ناکام ہی رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ 30اپریل کو باغ میں مسلم کانفرنس کا 87واں تاریخ ساز کنونشن ہو گا جس کے گہرے ثمرات نہ صرف مسّلہ کشمیر پر پڑیں گے بلکہ آنے والے دنوں میں ریاستی عوام کے روشن مستقبل کیلئے راستے کا تعین بھی کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں