بجلی نادہندگان کیخلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ،جائیدادیں قرقی کی جائیں گی،ظفرایوب خان

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)ڈپٹی سیکرٹری پاور ڈویژن ظفر ایوب خان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بلی کے نادھندگان کےخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے

اس ضمن میں تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں نادھندگان کےخلاف کارروائی کیلئے کوشاں ہیں۔ نادہندگان کی تمام تفصیلات اور لسٹیں مرتب-10لاکھ یا اس سے زیادہ کے نادہندگان کی تفصیلات 30اپریل کے بعد شائع ہونگی۔

کنکشنز کی کٹوتی اور جائیدادوں کی قرقی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ 30 اپریل سے قبل نادہندگان کیلئے قسطوں کی سہولت موجود ہے۔قانون کے مطابق منقطع نادھندگان کےخلاف ریونیوقانون کے تحت ان کی جائیدادوں کو نیلام کیا جاسکتا ہے ۔

ہر بجلی تقسیم کار کمپنی اس امر کو یقینی بنائے گی کہ منقطع شدہ نادھندہ کو کسی بھی متبادل ذرائع سے بجلی نہ ملے،اس کے علاوہ کنکشنز بھی فوری طورپر منقطع کیا جائیں گے اوران کےخلاف بھی ریونیو قانون کے مطابق جائیدادیں قرقی عمل میں لائی جائیں گی۔

پاور ڈویژن کی ہدایت پر خصوصی مہم شروع ،نادھندگان کو بار بار مطلع کیا جاچکا ہے کہ وہ 30اپریل تک اپنے واجبات ادا کریں۔ اس ضمن میں تمام تقسیم کار کمپنیوں نے خصوصی اقدامات کے تحت اقساط کی بھی سہولیات مہیاکررکھی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں