پاکستان یٰسین ملک کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے، سردار طاہر شبیر

جدہ(سٹیٹ ویوز)نائب صدر پی وائی او سعودی عرب سردار طاہر شبیر نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے ذریعے کشمیری قیادت کو ٹارچر کررہا ہے ۔ حریت رہنما اور چیئرمین لبریشن فرنٹ یٰسین ملک کی گرفتاری قابل مذمت ہے ۔

یٰسین ملک کی جیل میں حالت بگڑنے کی خبروں نے کشمیریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ حکومت پاکستان یٰسین ملک پر بھارتی تشدد کا فوری نوٹس لیکر حریت رہنما کی رہائی کےلئے فوری اقدامات کرے ۔

سردار طاہر شبیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت یٰسین ملک کو ان کی اہلیہ اوربچی سے ملنے کیلئے بھارت پر عالمی دبائوڈالنے کیلئے سفارتی سطح پر کوشش کرے تاکہ یٰسین ملک اپنے اہلخانہ سے مل سکیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر اوربھارتی مظالم پر اپنی آنکھیں کھولے اوربھارت کو مزید جارحیت سے باز رکھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں