باغ سپرنگ فیسٹیول کوڈپٹی کمشنرباغ نے کو عوامی تفریح کا شاندار اقدام قرار دیا

باغ‌(سیدفیصل علی ،سٹیٹ‌ویوز) باغ سپرنگ فیسٹیول کا شاندار انعقاد- ادب ،ثقافت اور تاریخی ورثے پر مبنی اشیاء کی بھرپور رونمائی- ڈپٹی کمشنر باغ نے سپرنگ فیسٹیول کو عوامی تفریح کا شاندار اقدام قرار دیا-گزشتہ سال سپرنگ فیسٹیو ل کے کامیاب انعقاد کے بعد رواں سال بھی موسم بہار کی آمد پر باغ کے شہریوں۔کے لیے شاندار میلے کا اہتمام کیا گیا -چار روز پر مشتمل اس میلے میں ادب، ثقافت اور کھیلوں سمیت مختلف صحت مند سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں ضلع بھر کی عوام سمیت گرد و نواح کی عوام بھرپور دلچسبی لیتی نظر آئی-

Bagh Cricket Stadium

میلے کو پذیرائی بخشنے کے لیے وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت چیف سیکرٹری اور دیگر وزراء نے باغ سپورٹس سٹیڈیم کا دورہ کیا- ضلع باغ کی فوجی اورسول انتظامیہ کے اشتراک سے میلے کے انتظامات کو ترتیب دیا گیا تھا –

میلے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر باغ کا سٹیٹ ویوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات باغ کے شہریوں کے لیے تفریح کا باعث ہیں- انہوں نے اس موقع پر گزشتہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتیں آزاد کشمیر کے شہریوں کو تفریح کے ایسے مواقع فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں -موجودہ حکومت آزاد کشمیر بھر میں ایسی تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ عوام صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں ۔ باغ سپرنگ فیسٹیول میں مجموعی طور پر ضلعی انتظامیہ کے مختلف اداروں باغ شہر کی ٹاون کمیٹیز اور سول سوسایٹی پر مشتمل مختلف تنظیموں نے انتظامی امور کو سر انجام دیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں