قائدسردار عتیق احمد خان نے پارٹی صدارت چھوڑ کر دوسری جماعتوں کو مشکل میں ڈال دیا،رائیس نواز

سعودی عرب(سٹاف رپورٹر) آرگنائزر مسلم کانفرنس سعودی عرب رئیس نواز نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کے صدر اورسابق وزیراعظم نے صدارت چھوڑکر دوسری پارٹیوں کو مشکل میں ڈال دیا اورجمہوری روایت قائم کی ہے۔

مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے صدور راجہ فاروق حیدر اوربیرسٹر سلطان محمود کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی اپنی پارٹیوں کی صدارت سے دستبردار ہوکر پارٹی میں موجود دوسرے لوگوں کو بھی موقع دیں۔

انکا کہنا ہے کہ کارکنان کی شدید خواہش ہے کہ سردار عتیق ہی صدر ہوں لیکن وہ نہیں مانتے۔ہم پارٹی میں انکی جمہوری روایات کو لیکر آگے بڑھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں