جامشورو، کوئلے کی کان میں دھماکہ، 5 افراد جھلس کر زخمی

جامشورو(سٹیٹ ویوز) خانوٹ کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکے سے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگنے کی وجہ سے پانچ افراد جھلس گئے۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کےلیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا۔

دکی کی کوئلہ کان میں ایک اورحادثہ، 2 مزدور جاں بحق۔ڈاکٹر کے مطابق تمام افراد 70 سے 80 فیصد جھلس گئے ہیں، تاہم ابتدائی علاج کے بعد کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔زخمیوں کی شناخت اصغر، منٹھار، محرم، گل حسن اور رسول بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں