مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 4 بچے دم توڑ گئے

مٹھی(سٹیٹ ویوز) تھر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 4 بچے دم توڑ گئے۔سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 4 پھول ہمیشہ کے لیے مرجھا گئے

جن میں وینجھ راج میگھواڑ، ریاض محمد، کرت مھراج اور گلشیر راہموں کے نومولود بچہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 17 اور رواں سال 293 تک جا پہنچی ہے جبکہ 75 بچے اس وقت بھی مٹھی کے سول اسپتال میں زندہ رہنے کے لیے موت سے لڑ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں