سونے کی فی تولہ قیمت میں 300روپے اضافہ

لاہور(سٹیٹ ویوز)سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوگیا، نرخ 67 ہزار 100 روپے ہوگئے، سونے کی قیمت میں 5 روز کے دوران 2200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 67 ہزار 800 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 58 ہزار 128 روپے ہوگئی…

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 890 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 763 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں