سردارعابدبشارت نے آڈیولیکس پرراجہ فاروق حیدرکوآڑے ہاتھوں لے لیا

دبئی (بیورورپورٹ) پی وائی او متحدہ عرب امارات کے چیف آرگنائزر سردار عابد بشارت نے کہاکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی سابق وزیراعظم سردار سکندر خیات اور خواتین سیاسی کارکنوں کے حوالے سے اخلاق باختہ گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہوتاہے مگر تہذیب کے دائرے میں رہ کر اپنا موقف دینا مناسب عمل ہوتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ فاروق حیدر کیا کچھ کہتے ہیں انھیں خود اسکا علم نہیں ہوتا ایسے شخص کا وزارت عظمی پر رہنا ریاست کی توہین ہے فاروق حیدر فوری استعفی دیں ۔ایک ایسا شخص ریاست کا وزیراعظم ہے جو بدتمیز اور بداخلاق ہے ایسے شخص کو وزیراعظم کے منصب کا کوئی احترام نہیں ہے وزیر اعظم نے غیر ذمہ داری اور بے شرمی کی انتہا کر دی ہے وہ فوراً استعفی دیکر قوم سے معافی مانگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں