فاروق حیدر کے توہین آمیز الفاظ قابل مذمت ،وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوجائیں،سمعیہ ساجد راجہ

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس وشل میڈیا ونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی طرف سے ایک خاتون رہنما کے خلاف توہین آمیز اور غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال قابل مذمت ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر متاثرہ خاتون سے معافی مانگیں اور وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ایک باعزت خاتون سے متعلق غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرکے اس خاتون کی عزت، وقار اور معاشرتی زندگی داؤ پر لگا دیئے ہیں۔

معززاور عزت دار خاتون وزیراعظم کی بدزبانی کی بھینٹ چڑھ کر اپنی نجی زندگی میں شدید متاثر ہے۔ یہ خاتون اپنے گھر والوں، بہن، بھائیوں اور بچوں کا سامنا کیسے کررہی ہے۔ وزیراعظم کو یہ احساس تک نہیں۔ وزیراعظم اس خاتون سے فوری طور پر معافی مانگیں اور عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

ایک خاتون کو محض اس وجہ سے بدزبانی کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ ان کی جماعت چھوڑ گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کو خاتون کے خلاف توہین آمیز اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کی قطعاً اجازت نہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر اگر معافی نہیں مانگتے تو پھر اگلے مرحلے میں ان کے گھر کے دروازے پر خواتین کے احتجاجی دھرنے کی کال دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں