کشمورمیں مسافروین میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

کشمور(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافروین میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

کشمورمیں انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا، جس کے بعد وین میں آگ لگ گئی.

جس کے نتیجے میں دوبچوں اورایک خاتون سمیت 5 افراد جھلس کرجاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین کندھ کوٹ سے کشمورآرہی تھی جس میں 12 سے زائد افراد سوار تھے۔

زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کشمور کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں