مسلسل غیرحاضری،بلوچستان کے2 ہزاراساتذہ فارغ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےعدم حاضری کی شکایات پر دو ہزار کے قریب اساتذہ کو عہدوں سے فارغ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار کے قریب اساتذوں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے..اساتذہ کیخلاف مسلسل غیر حاضریوں کے شکایات درج ہوئی تھیں۔

بلوچستان میں پرائمری سے ہائی سکول تک اساتذہ کی تعداد ستر ہزار سے زائد ہے جس میں سے دو ہزار اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔بلوچستان حکومت نے معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں