whatsapp

واٹس ایپ ہیک ہونے کی تصدیق، اسرائیلی کمپنی پر الزام

اسلام آباد(نیوزڈیسک)واٹس ایپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایک اسرائیلی کمپنی نے اس کی ایپ کی سیکیورٹی کی ایک بڑی خامی کا فائدہ اٹھا کر صارفین کے فونز اور دیگر ڈیوائسز کے پیغامات اور دیگر معلومات تک رسائی حاصل کی۔

فیس بک کی ملکیتی کمپنی واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس حملے کا نشانہ مخصوص صارفین تھے تاہم اس معاملے کو گزشتہ جمعے کو حل کیا جا چکا ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ اسرائیلی سیکیورٹی فرم این ایس او گروپ نے کیا یہی وجہ ہے کہ گزشتہ ہفتے واٹس ایپ نے اپنے ڈیڑھ ارب صارفین کو ایپ کو احتیاطی تدبیر کے طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں