فاروق حیدر سے استعفیٰ مانگنے والی مسلم کانفرنس اپنی فکرکرے،ساجد علی ساجد

دبئی(سٹیٹ ویوز)پاکستان مسلم لیگ آزاد کشمیر دبئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل راجہ ساجد علی ساجد نے سٹیٹ ویوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے استعفی مانگنے والی مسلم کانفرنس اپنی دو سیٹوں کی فکر کرے مسلم کانفرنس اب مسلم کانفرنس نہیں بلکہ مجرم کانفرنس ہے جس نے ستر سالوں سے قوم کا استحصال کیا

فاروق حیدر پوری کشمیری قوم کا نمائندہ ہے ریاست کے اندر ماحول کرنے کے بجائے مجرم کانفرنس کو چاہیے رمضان مبارک میں اللہ اللہ کرے اور وہ وقت یاد کریں جب عثمان عتیق بیرون ملک لڑکیاں کے ساتھ پکڑے گئے اور چھوٹے فرزند پی پی کے دور حکومت میں نشے کی حالت میں کشمیر ہاؤس سے پکڑے گے

انھوں نے مزید کہا کہ سعید اختر نامی فراڈیا ہے اس کے بارے میں پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ چاپلوس ہے اور مسلم کانفرنس کو پتا ہو گا کہ سعید اختر نے سردار عبد القیوم خان مرحوم پر بھی گندے الزامات لگائے تھے اس وقت سب اسکو گالیاں دے رہے تھے آج سب اسکی تعریف کر رہے ہیں

فاروق حیدر ایک محب الوطن شہری اور پاک فوج کی عزت کرنے والے شخص ہے لیکن مسلم کانفرنس کی طرح ہم یہ نہیں کر سکتے کہ پاک فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرے انھوں نے کہا کہ فاروق حیدر نے اپنے دور حکومت میں میرٹ پر کام کیے ہیں مخالفین کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں