عمران خان ہی پاکستان کو مسائل سے نکال سکتے ہیں،چوہدری امین پوٹھی

لوٹن (رپورٹ شیراز خان )پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری آمین پوٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے لازمی ہے کہ ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہو اور جن لوگوں نے بے دردی سے ملک کی دولت سمیٹی ان کا کڑا احتساب کیا جائے اور کسی قسم کی چھوٹ نہ دی جائے

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن سے پہلے یہ وعدہ کیا تھا کہ عوام کی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا اور ملک کی لوٹی کھسوٹی ہوئی دولت کو قومی خزانے میں جمع کروایا جائے گا عمران خان نے اپنے وعدے سے ابھی تک کوئی انحراف نہیں کیا آج الحمدالله ملک وقوم کے ساتھ دھوکہ کرنے والے اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں

چوہدری آمین پوٹھی نے کہا کہ پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں میں بھی تبدیلی کا بگل بج چکا ہے کشمیری عوام پرانی سٹیس کو کی جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں اور عمران خان کے ویژن کی حمایت کر رہے ہیں اور آئے روز سینکڑوں افراد پی آئی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں چوھدری امین پوٹھی نے کہا کہ ہمارا لیڈر نہ ہی کرپٹ ہے اور نہ ہی اقتدار میں مال بنانے آیا ہے اللہ نے اس کو اقتدار میں آنے سے پہلے سب کچھ دے دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں