عمران خان کی کرپشن،ناانصافی،طبقاتی نظام کیخلاف طویل جدوجہد مشعل راہ،بیرسٹر اسرار احمد ملک

لوٹن (رپورٹ شیراز خان)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اور امیدوار حلقہ ۱ کوٹلی کے بیرسٹر اسرار احمد ملک نے پاکستان تحریک انصاف کے۲۳سالہ جدوجہد کے مکمل ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد اور وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن ، ناانصافی، استحصال،لاقانونیت اور طبقاتی نظام کے خلاف ایک طویل جدوجہد نہ صرف ہمارے لئے بلکہ پوری قوم کے لئے مشعل راہ ہے۔

عمران خان کی جدوجہد ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اگر ہم دیانتدار اور با اصول ہوں اپنے نصب العین کے ساتھ مخلص ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کواپ کو ترقی کرنے سے روک نہیں سکتی اور کامیابی اپ کے قدم چومتی ہے۔بیرسٹر اسرار احمد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران کو ملک کی باگ دوڑ اس وقت ملی جب ملکی تمام ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے.

ملک کو تقریباً ۳۰بلین ڈالر کا مقروض کر دیا گیا تھا۔برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی ،زریع آمدنی میں عدم توازن اورسفارتی تنہائی یہ وہ یہ وہ حالات ہیں جن سے نمٹنے کے لئے قوم و ملک کو اس دلدل سے نکالنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان اپنی فہم و فراست ،انتھک محنت اور جذبے سے پاکستان کو سفارتی تنہائی سے باہر نکالا ،ملک میں عملی طور پر سرمایہ کاری کو فروغ دیا ۔

ملکی سلامتی اور دفاع کو اپنی غیرت اور حمیت جانا اور دشمن کو اپنےدفاع میں بھرپور جواب بھی دیا،اور پوری قوم کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی بھی کی۔مسلہ کشمیر کو پورے اقوام عالم میں سیاسی اور سفارتی محاذ پر بھرپور طریقہ سے اٹھایا۔

بیرسٹر اسرار احمد ملک نے کہا کہ آج ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ۔اداروں کے اندر اصلاحات کی وقت کی اہم ضرورت تھیں جس پر حکومت عملی طور پر عمل پیرا ہے،اداروں میں بہتری اور ملکی خوشحالی اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کے لئے وقت درکار ہے۔

حالات اس بات کا تقاضا کر راہے ہیں کہ پوری قوم اس وقت وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرے اور صبر کا مظاہرہ کریں.وزیر اعظم عمران خان کو لوگوں کی مشکلات اور مہنگائی کا پورا پورا ادراک ہے ،لیکن قوم کی خودداری اور ملک کو قرضوں کے بوجھ سےنکالنے کے لئےمہنگائی ایک ناپسندیدہ ضرورت بن گئی ہے

،جس کو ایک قلیل المدت(Short Term) کے لئے قوم کو برداشت کرنا ہو گا۔ان شاء اللہ بہت جلد قوم وزیر اعظم کے کیے گئے اقدامات سے خوشحالی کے ثمرات سے مستفید ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں