سید تاج علی نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کاپوسٹ مارٹم کرڈالا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)نائب صدرپی وائی او یواے ای سید تاج علی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار غربت نہیں غریب ختم کررہی ہے ،نام نہاد حکومت نے غریب آدمی کا جینا محال بنادیا ہے ،پٹرولیم مصنوعات،گیس،بجلی کی شر ح وصولی میں خوفناک اضافہ جات پر گہری تشویش و اضطراب ہے ۔

عمران خان ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کرنے کے درپے ہیں لیکن پیپلزپارٹی عمران خان کے اوچھے ہتھکنڈوں کے سامنے دیوار بن جائے گی،آصف علی زرداری کے احتساب کرنے کی بات والے اپنے گریبا نوں میں جھانکیں،پیپلزپارٹی پر کرپشن کے الزامات لگانے والے خود عدالتوں میں بے نقاب ہورہے ہیں۔موجودہ وفاقی حکومت کے دن بھی گنے جاچکے ہیں،انشاء اللہ پیپلزپارٹی عوامی کی محرومیوں کاازالہ کرے گی اور بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی قیادت میں مضبوط پاکستان بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں