راجہ رئیس نواز نے مسلم کانفرنس کے روشن مستقبل کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس سعودی عرب راجہ رئیس نواز نےمسلم کانفرنس کا نیادور شروع ہوچکا ہے اورنوجوانوں کی بڑی تعداد ریاستی جماعت کو ہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز قیادت پر پہلے بھی مکمل اعتماد تھا اور آگے بھی رہے گاغیرریاستی جماعتوں کا بوریا بستر گول کرنے کا وقت آچکاہے،اگلے الیکشن میں مسلم کانفرنس شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے مخالفین کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثبت کرے گی۔

مسلم کانفرنس نے ثابت کیا کہ اب بھی وہ ریاست کی بڑی جماعت ہے. جب تک ریاست کا وجود ہے اس وقت تک مسلم کانفرنس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔مسلم کانفرنس کو قصہ پارینہ کہنے والے اپنی خیر منائیں اور اپنی تاریخ پر نظر ڈالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں