کولمبو، مسلم کُش فسادات میں اضافہ، مزید دکانیں ، گھر نذرآتش، 74بلوائی گرفتار

کولمبو(سٹیٹ ویوز) سری لنکا میں مسلم مخالف مظاہرے شدت اختیار کر گئے، مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں کو آگ لگا دی گئی، پولیس نے بدھ رہنما سمیت 74 بلوائیوں کو گرفتار کر لیا۔

سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں کے بعد مسلمانوں کے خلاف حملے جاری ہیں، ملک بھرمیں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ بدھوں نے مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں کو آگ لگا دی۔

پولیس نے بدھ لیڈر سمیت 74 بلوائیوں کو گرفتار کر لیا، سری لنکا میں تین ہفتے پہلے ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دہشت گرد حملوں میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں