ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات، پاکستان نے بھارت کے دانت کھٹے کردیئے

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے چین میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں بھارتی اعتراضات کا بھرپور جواب دیا ہے۔ چین میں پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کےدرمیان مذاکرات ہوئے ہیں جس میں امریکا، چین، بھارت، جرمنی، آسٹریلیا، ملائیشیا، ترکی اور برطانیہ سمیت 12 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پاکستان کے خلاف بھارت ایف اے ٹی ایف میں 6 رکنی وفد لایا، جس میں کسٹم، بینکنگ اور ٹیکس کے ماہرین شامل تھے۔

اجلاس میں سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا کی سربراہی میں 12 رکنی پاکستانی وفد نے شرکت کی اور کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام پربریفنگ دی گئی، اس دوران پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور بھارتی اعتراضات کا بھرپور جواب دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں