مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی دہشتگردی ، وادی مقتل گاہ بن گئی،مزید 4 کشمیری شہید

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) پلواما اور دادومیں بھارتی فورسزنے ایک بارپھربربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلواما میں ایک بارپھر نام نہاد آپریشن کی آڑمیں 3 کشمیریوں کوشہید جب کہ ایک گھرکوبھی نظرآتش کیا۔ واقعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد فورسزکے خلاف سڑکوں پرنکل آئی ..

ضلع بھرمیں کشمیریوں کا شدید احتجاج تاحال جاری ہے۔ بھارتی فورسزکی جانب سے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا جب کہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔دوسری جانب فورسزکی جانب سے ضلع دودا کے علاقے بھدیرواہ میں بھی نوجوان نعیم شاہ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا، جس کے بعد علاقے میں بھارتی فورسزنے کرفیو نافذ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں