بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش،ندی نالوں میں طغیانی

کوئٹہ(سٹیٹ ویوز):بلوچستان کے مختلف علاقوں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل جم کر برسے،بادلوں سے ہونے والی رم جھم سے گرمی کا زور ٹوٹ گیامگر زیارت اور ہرنائی میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی،وادی کوئٹہ اور گردونواح میں اس وقت مطلع جزوی طور پرابرآلودہے۔

خضدار میں آج بھی ہلکی بارش جاری ہے،کوہلو میں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،زیارت اور نوشکی میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش کے بعد آج دھوپ نکل آئی ہے۔آج قلات ژوب اور کوئٹہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

جبکہ بلوچستان کے مکران ڈویژن اور ساحلی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا جائےگا۔گزشتہ روز ژوب میں 8،قلات میں 6 جبکہ دالبندین میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں