جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کے وارنٹ گرفتاری جاری

دھیر کو ٹ(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)دھیر کو ٹ آ زاد کشمیر کی ایک عدالت نے جیو ، جنگ گر و پ کے ما لک میر شکیل الر حمن کے دائمی وارنٹ گر فتاری جاری کردئیےاور پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملز م میر شکیل الر حمن کو گر فتا ر کر کے عدالت میں پیش کیا جا ئے۔

ملز م میرشکیل الر حمن کے دائمی وارنٹ گر فتاری مجسٹر یٹ درجہ اول/سو ل جج دھیر کو ٹ کے عدا لت نے اس وقت جا ری کیے جب ملز م سما عت کے دوران مسلسل عد الت میں پیش نہ ہو ا قبل ازیں اسی عد الت نے ملز م کو زیر دفع 512ض ف اشتہا ری قر ا ر دیا تھا ۔

میر شکیل الرحمن کے وارنٹ گر فتاری آل جموں وکشمیرمسلم کا نفر نس کےرہنماامجد گردیزی
ایڈ ووکیٹ کی طر ف سے در ج کر وائے کے ایک مقد مے میں جا ری کئے گئے سا ل 2014میں ملز م میر شکیل الرحمن کیخلا ف تھا نہ پو لیس دھیرکو ٹ میں اہل بیت کی توہین، شعا راسلا م کا مذاق اڑا نے انبیاءکی توہین،فو ج و آ ئی ایس آ ئی کیخلا ف پروگرام نشر کر نے پر مسلم کانفرنس کی طر ف سے امجد گر دیزی ایڈووکیٹ کی مد عیت میں مقدمہ در ج کیا گیا تھا

اس دوران مقد مہ میں6سے زائد گواہان پیش ہوئےاور یکطر فہ شہادت مکمل ہونے پربحث کے بعد سو ل جج دھیرکو ٹ مجسٹر یٹ درجہ اول مسعود مغل نے میرشکیل الرحمن کے دائمی وارنٹ گر فتاری جاری کر نے کا حکم کیا اور پو لیس کو ہدایت کی کے ملز م کو فی الفور عد الت میں پیش کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں