بینظیرانکم سپورٹ مستحقین کےلئے پانچ ہزار قسط جاری کرنیکا اعلان

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز) بینظیر انکم سپورٹ پر وگرام ملک کا سب سے بڑا سوشل سیفٹی نیٹ ہے اوراس میں انقلابی اقدامات اور اصلاحات کے ساتھ غریب خواتین کو ہر ممکن سہولت بہم پہنچائی جا رہی ہے۔ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والی خواتین بینیفشریز کے لیئے مالی سال 2018-19کی تیسری سہ ماہی قسط مبلغ 5,000/Rs فی بینیفشری جاری کر دی گئی ہے۔

کیش گرانٹ کے تحت جاری قسط کا بنیادی مقصد رقوم کی بی آئی ایس پی بینیفشریز (خواتین)تک شفاف منتقلی ہے تا کہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو مد نظر رکھتے ہوئے خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کی مالی معاونت ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی آزاد جموں و کشمیر راجہ کلیم اللہ خان نے ریجنل آفس بسپ مظفرآباد سے جاری پریس ریلیز میں کیا۔

ریجنل ڈائریکٹر بسپ نے ڈویژنل ڈائریکٹرزبسپ مظفرآباد، راولاکوٹ اور میرپور سمیت اپنے فیلڈسٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ رقوم کی منتقلی کے دوران اپنی مانیٹرنگ کو تیز کریں اور ((SOP کی روشنی میں خواتین کو شفاف رقوم کی منتقلی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مانیٹرنگ کے عمل کو موثر بناتے ہو ئے بدعنوان عناصرکی سرگرمیوں پر نظر رکھ کررقوم کی تقسیم کے عمل کو یقینی بنانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتائی اور بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

راجہ کلیم اللہ خان نے عید الفطر سے پہلے رمضان المبارک میں قسط کی رقم کو جاری کرنے پر معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاؤ/ چئیرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سیکرٹری بسپ علی رضا بھٹہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انکی ذاتی کاوشوں اور خصوصی دلچسپی سے پسپ بینیفشریز کو عید سے قبل سہ ماہی قسط کی ادائیگی ممکن ہو سکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں