ڈالرکی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں، اسد عمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک) سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ڈالرکی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہے۔ق

ائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف اسدعمر کا کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں،

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں جب تک میں تھا ایسی کوئی شرط نہیں تھی تاہم روپے کی قدر میں کمی کا معاملہ قومی اسمبلی کی خزانہ امور کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں