لاہور عدالت نے حکمرانوں اور افسران کو سرکاری خزانے کا ذاتی استعمال روک دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے دائر کی گئی ایک درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکمران اورافسران ذاتی اشیا قومی خزانےسےنہیں خریدسکتے، سرکاری خزانےسےکپ چائےکےبرابررقم بھی خرچ نہیں کی جاسکتی۔عدالت نے مرکزی کیس کی سماعت 23 مئی کی تاریخ مقرر کردی،

درخواستگزار نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ سرکاری خزانہ عوام کی امانت ہے اور اسے عوامی فلاح کیلئے ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ حکمران اور افسران سرکاری خزانے کے امین ہوتے ہیں۔

درخواست گزار نے اپنی عرضی میں قائد اعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے سرکاری اجلاسوں میں چائے فراہم نہ کرنے کا حکم جاری کیاتھا مگر یہاں حکمران اور افسران سرکاری پیسے کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ حکمران اور افسران سرکاری خزانے کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرسکتے، درخواست گزار نےاستدعا کی ہے کہ عدالت حکمرانوں اور افسران کو سرکاری خزانے کے ذاتی استعمال سے روکنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں