وزیراعظم کی متنازعہ آڈیو لیکس کا معاملہ جمعہ کر اسمبلی اجلاس میں گونجے گا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی گزشتہ دنوں دو آڈیو لیکس وائرل ہوئی تھی جس میں سابق صدر و وزیراعظم سردار سکندر حیات خان کے بارے میں راجہ فاروق حیدر خان نے نازیبہ الفاظ ادا کیے تھے جبکہ دوسری آڈیو لیکس میں ایک خاتون سمیت ایک مولوی اور جرال نامی شخص بارے سخت الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔

آڈیو لیکس پر حکمران جماعت ن لیگ کے سینئر رہنماء چوہدری طارق فاروق اور شاہ غلام قادر سمیت پارٹی کے بعض رہنماوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا جبکہ سردار سکندر حیات خان نے ایک انٹرویو میں راجہ فاررق حیدر خان کو احسان فراموش قرار دیتے ہوئے بوجھ اٹھانے والے ایک جانور سے تشبیح بھی دی تھی۔

ajk aSSEMBLY

معلوم ہوا ہے کہ سکندر حیات خان کے فرزند وزیر حکومت سردار فاروق سکندر اور مسلم کانفرنس کے ممبر اسمبلی سردار صغیر خان نے آڈیو لیکس پر مذمتی قرارداد سپیکر چیمبر میں جمع کرا دی ہے جنہیں ایجنڈے میں شامل کر دیا گیا ہے۔یہ مذمتی قراردادیں ایجنڈے کا حصہ بنا دی گئی ہیں اور اب جمعہ کے روز اسمبلی کے دوسرے دن کے اجلاس میں وایرل ہونے والی ان آڈیو لیکس پر بحث ہوگی اور سپیکر ان قراردادوں کو منظوری کیلیے ایوان میں پیش کریں گے۔


یاد رہے کہ جمعرات کے روز جب اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن ممبران نے آڈیو لیکس پر تحریک التوا پیش کی لیکن سپیکر نے اس پر بات نہیں کرنے دی۔ اپوزیشن اراکین نے اجلاس کا احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کر دیا جبکہ سابق وزرائے اعظم چوہدری عبدالمجید اور سردار عتیق خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے استعفی کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں