FIRDOS aSHIQ aWAN vISITED nATIONAL pRESS cLUB

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات عاشق فردوس اعوان کا نیشنل پریس کلب کا دورہ

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات عاشق فردوس اعوان کا نیشنل پریس کلب کا دورہ۔ صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار کی قیادت میں پریس انتظامیہ، میڈیا ورکرز اور کیبل آپریٹرز کے نمائندوں سے ملاقات۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات عاشق فردوس اعوان نے صدر نیشنل پریس شکیل قرار کی دعوت پر پریس کلب کا دورہ کیا۔ اور ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی بات کی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا مالکان کے ساتھ ایک تحریری معاہدہ ہوا ہے جس میں سرکاری اشتہارات کے اجراء کو صحافیوں کی تنخواہیں ادا کرنے کے ساتھ مشروط کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات نے میڈیا کے ڈیڑھ ارب روپے ادا کئے ہیں-

جس کے بعد میڈیا کے بقایاجات مکمل طور پر ادا ہوئے ہیں اس لئے صحافیوں کی تنخواہیں بھی وقت پر ادا کئے جانے چاہیئے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کے ساتھ میڈیا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے معاہدے ہو رہے ہیں جس میں پریس کلب بحثیت اسٹیک ہولڈر شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار سے اس بارے میں مشاورت بھی مانگ لی۔ فردوس عاشق اعوان نے میڈیا ٹاون کی ایکسٹینشن کی۔بھی یقین دہانی کرائی اور نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم میں صحافیوں کیلئے کوٹہ مقرر کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کام کرنا چاہیئے اور ملکی استحکام میں کردار ادا کرنا چاہیئے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار ایک پیشہ وارانہ صحافی ہیں اور مکمل مینڈیٹ کے ساتھ عہدے کے چارج سنبھالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد پریس کلب کے عہدیداروں کو وزیر اعظم عمران خان افطاری پر مدعو کریں گے تاکہ صحافیوں کے منتخب نمائندوں سے صحافت کو درپیش مسائل پر بات ہو سکے۔ صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار نے اپنے خطاب میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر جامع بات کی اور اپنی تشویش کا بھی اظہار کیا ۔ جس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزارت صحت سے صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس پر کام ہو رہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ ایک بار پھر پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کرے گی اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہوگی۔انھوں نے کہا کہ چائنا اور سعودی عرب کی اشتراک سے پریس کلب سے ملکر ڈیجٹل میڈیا تربیت کی جائے گی-

اس موقع پر اے پی پی سے سعد مدثر نے اے پی پی کے مسائل پیش کئے جس پر ڈاکٹر فردوس عاشو اعوان نے کہا کہ صدر نیشنل پریس کلب نے ان مسائل سے پہلے بھی آگاہ کیا تھا اے پی پی کا نیشنل اور انٹرنیشل مقام ہے جس میں اصلاحات کی ضرورت ہے ایم ڈبلیو او کے سیکرٹری جنرل وحید شیخ نے میڈیا ورکرز کے مسائل پیش کئے جس پر انھوں نے کہا کہ آپ ہمارے بازو ہیں اس موقع پر ویڈیو جنرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد ملک نے ایکریڈیشن کے اجرا میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر معاون خصوصی نے کہا کہ ایکریڈیشن کارڈز کو پریس کلب کی ممبر شپ سے مشروط کردیا جائے گا اس ملاقات کے دوران کیبل آپریٹرز کے نمائندہ وفد نے بھی معاون خصوصی سے ملاقات کی

اپنا تبصرہ بھیجیں