یاسین ملک کو پابند سلاسل کرکے بھارت کا غیرانسانی چہرہ بے نقاب ہوگیا،عبادت چوہدری

سپین (سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماعبادت چوہدری نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو پابند سلاسل کرکےاورانہیں جیل میں اذیت دیکر بھارت نے اپنا غیرانسانی اورغیر جمہوری چہرہ دنیا کو دکھا دیا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ بین الاقوامی قوتیں تنازعہ کشمیر کے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل میں مدد کرینگی۔لبریشن فرنٹ یاسین ملک کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھے گی۔

اگر دوران حراست یاسین ملک کو کچھ ہوگیا تو لبریشن فرنٹ بھارت کو ناکوں چنے چبوائے گی۔لبریشن فرنٹ جیسی آزادی پسند تحریکوں کو دبانا اور ان پر پابندی لگانا بھارت کا وطیرہ رہا ھے۔ہم گھبرانے والوں میں سے نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں