حسن ابراہیم نے چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس دائر کرکے اخلاقی برتری حاصل کرلی،وحیدخاکسار

سعودی عرب(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)جے کے پی پی سعودی عرب کے رہنما وحید خاکسارنے کہا کہ سردار خالد ابراہیم مرحوم کے بعد سیاست میں حق اور سچ سمیت میرٹ کیلئے جدوجہد کرنے پر ممبراسمبلی حسن ابراہیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

حسن ابراہیم نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے خلاف ریفرنس دائر کرکے اخلاقی برتری حاصل کرلی ہے۔وزیراعظم پاکستان جلد اس ریفرنس کو سماعت کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کو بجھوائیں تاکہ میرٹ اورانصاف کا بول بالا ہو۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پیپلز پارٹی حق۔انصاف اورمیرٹ کے لئے جدوجہد کرنے والی پارٹی ہے جس کی بنیاد سردار خالد ابراہیم نے رکھی اور ہم سب اس جدوجہد کو اسی طرح جاری رکھیں گے جیسے خالد ابراہیم خان نے اپنی زندگی میں درس دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں