راجہ فاروق حیدرکمزور ترین وزیراعظم ثابت ہوئے،سائر نشاط بڑالوی

سعودی عرب(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)سائر نشاط بڑالوی سیکرٹری اطلاعات پی وائی اوسعودی عرب نے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدرکمزور ترین وزیراعظم ثابت ہورہے ہیں۔

ان کے قول وفعل میں تضاد ھے۔وہ کہتے تھے کہ کرپشن نہیں ہوگی تو انکے وزراء کی کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں۔وہ کہتے تھے کہ میرٹ قائم کرینگے تو این ٹی ایس میں گھپلوں سمیت اہم پوسٹوں پرثابت شدہ کرپٹ لوگوں کو لگایا جارہا ہے۔

وہ کہتے تھے کہ 12 وزراء سے زیادہ ہوئے تو گھر چلا جاؤں گا لیکن کابینہ کے اراکین کی تعداد 30 کے قریب پہنچا کر بھی وہ گھر نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے وزراء اور بیوروکریسی کے ہاتھوں بلیک میل ہونے کے بعد آڈیولیکس میں اخلاقی پستی کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔انہیں اب گھر چلے جانا چاہیے۔انہوں نےکہا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے جو عوامی پارٹی ہے اور سب کو ساتھ لیکر چلتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں