وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کےخلاف ہرسازش ناکام بنائیں گے،راجہ شمروزخان

سعودی عرب (سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے سعودی عرب میں جنرل سیکریٹری راجہ شمروز خان نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ ہیں اوران کے خلاف کسی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

آڈیو لیک کرنے والے تمام کرداروں کو حکومت بے نقاب کرے او ر انہیں کیفرکردار تک پہنچائے۔راجہ شمروز خان نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ 22 ارب روپے تک پہنچانا ہو یا 13 ویں ترمیم ہو.

وزیراعظم انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت 20 ہزار منصوبے ہوں یا بین الاضلاع سڑکیں ہوں یا این ٹی ایس کے ذریعے لوگوں کو میرٹ کی فراہمی موجودہ حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق ڈیلیور کیا ہے اس لئے لوگ فاروق حیدر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ہٹانے کی کسی اندرونی اوربیرونی سازش کو قبول نہیں کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں