عمران خان نے ماحولیاتی تدارک کیلیے آزادحکومت کی کارکردگی کو صوبوں کیلیے مثالی قرار دیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز )وزیراعظم آزاد حکو مت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے بلین ٹری پراجیکٹ جس کے تحت ملک بھر میں دس ارب درخت لگانے کا پروگرام ہے آزادکشمیر میں 54کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،جس کے لیے 20 ارب روپے کا پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے ،

وزیراعظم پاکستان نے آزادکشمیر کے ماحولیاتی مسائل و دیگر امور کے حوالے سے جلد اعلی سطحی اجلاس طلب کرینگے جس میں آزادکشمیر کو درپیش ماحولیاتی مسائل و دیگر معاملات کے حل کے لیے اقدامات اٹھاے جائیں گے ،عمران خان نے آزادکشمیر حکومت کی جانب سے ماحول کے تحفظ کے لیے اٹھاے گئے اقدامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہو ںنے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت ماحولیاتی تبدیلیوں کے متعلق اجلاس میںوزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار،وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان ،سندھ ،بلوچستان و دیگر کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کے قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے اور بالائی علاقوں میں لکڑی کی کٹائی روکنے کے لیے انرجی میکس کی فراہمی کا منصوبہ بھی زیر غور ہے

بالائی علاقوں میں ماحولیاتی وسائل کی نگہداشت کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جائیگا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے ہائیڈل پراجیکٹس سے پیدا ہونیوالیے ماحولیاتی مسائل پر تشویش کااظہار کرتے ہوے ان کے فوری حل کے لیے تمام متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت فرمائی ہے اور اس ضمن میں جلد مرکزی حکومت کے ساتھ ملکر ایک متفقہ طے کیا جارہا ہے جس کی نگرانی وزیراعظم پاکستان خود کرینگے

وزیراعظم پاکستان نے بڑے پراجیکٹس کی ماحولیاتی اسٹڈی پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایت کی ہے اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر نے آزادکشمیرحکومت کی جانب سے اٹھاے گئے اقدامات کے حوالے سے بتایا کہ آزادکشمیر حکومت نے دیگر صوبوں و علاقوں سے بڑھ کر ریاست میں کلائمنٹ چینج سنٹر قائم کیا ہے اور اس چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے ایک باضابطہ ایکشن پلان ترتیب دیا گیا ہے

محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے ضروری چیزیں نصاب میں بھی شامل کی ہیں جس کو وزیراعظم پاکستان اور شرکاءنے سراہا وزیراعظم آزادکشمیر نے بتایا کہ حکومت آزادکشمیر نے گزشتہ تین سالوں میں 54317 ایکٹر رقبہ پر 1200 ملین روپے کی لاگت سے تین کروڑ پودے لگاے ہیں جن کی کامیابی کا تناسب 78 فیصد ہے اس کے علاوہ واٹر شیڈ منیجمنٹ کے اوپر بھی کام کیا ہے ۔وزیراعظم پاکستان کے بلین ٹری پراجیکٹس کے حوالے سے آزادکشمیر حکومت نے ایک منظم ،مربوط اور قابل عمل حکمت عملی ترتیب دے رکھی ہے اور ہماری پوری استعداد اور صلاحیت ہے کہ اس چیلینج کو پورا کریں گے بلکہ ایک مثال قائم کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں