sardar tahir shabir

سردارطاہرشبیر نے پی ٹی آئی کی حکومت کوآڑے ہاتھوں‌لے لیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سردار طاہر شبیر نائب صدر پی وائی او سعودی عرب نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قومی معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، موجودہ حکومت میں قرضوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ، عوام پر مہنگائی بم گرا یئے گئے ہیں، پی ٹی آئی یہی تبدیلی لانی کی باتیں کر رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں نہ اہلیت، نہ قابلیت اور نہ ہی محنت ہے، وزرا کو سمجھ نہیں، صرف الزامات لگاتے ہیں، چھ ماہ پہلے بھی گیس بحران کا حل بتایا تھا، بحران حل کرنا مشکل بات نہیں، فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ سردار طاہر نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ اقتدار سے الگ ہو کر ملک پیپلز پارٹی کے حوالے کرے، ہمارے قائدین اگلے چھ ماہ میں ملک کی حالت بہتر کر لیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں