پاکستان نے وہیل چیئر ایشیا کرکٹ کپ جیت لیا، بھارت کو شکست

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان نے بھارت کو5 وکٹ سے شکست دیکرپہلا وہیل چیئر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں بھارت کی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم نے پہلے کھیل کر 211رنز بنائے، پاکستانی ٹیم نے ہدف 5وکٹیں کھو کرآخری گیند پرحاصل کیا، عبدالرقیب نے سنچری بناکر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

فاتح ٹیم کی قیادت کراچی کے محمد ذیشان نے کی جبکہ ضلع گھوٹکی ساجد عباسی نائب کپتان تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں