سابق آسٹریلوی کھلاڑی کی کوہلی پرتنقیدنے سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھول دیا

ممبئی(نیوزڈیسک) سابق آسٹریلوی کپتان بریڈ ہوج نے ویرات کوہلی پر تنقید کرکے بھارتی شائقین کو چھیڑ دیا۔

کوہلی اورساتھی کھلاڑی ریشابھ پانٹ نے ایک فیس کیئر پروڈکٹ کی تشہیر کیلیے اشتہار میں کام کیا جس میں وہ ڈانس کرتے ہوئے اس کی خوبیاں بیان کررہے ہیں، اس پر ہوج نے کہاکہ ’ پیسے کیلیے انسان کیا کچھ کرجاتا ہے‘ ۔

بریڈ ہوج کے سوشل میڈیا پر اس کمنٹ کی دیر تھی کہ بھارتی شائقین نے انھیں برا بھلا کہنا شروع کردیا، کسی نے ان کے بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے کی بات کہی تو کسی نے ڈیوڈ وارنر اور دیگرآسٹریلوی کھلاڑیوں کی اشتہارات میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز شیئر کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں