ملٹی پلیئر گیم پب جی کی خاطرخاتون کاشوہر سے طلاق کا مطالبہ

راولپنڈی(سٹیٹ ویوز)آن لائن ملٹی پلیئر گیم ’’پب جی‘‘کیلئے پسندیدگی دیوانگی کی حد کو چھونے لگی ہے، نشے کی لت کی مانند لگنے والے اس گیم کے نقصابات سے بچنے کیلئے بھارتی کی کئی ریاستوں میں تو اس گیم پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔

بھارتی ریاست گجرات میں پب جی کی عادی خاتون نے توانتہا کردی.. پب جی کی خاطر خاوند سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 19 سالہ خاتون نے ویمن ہیلپ لائن پر کال کرکے اپنے شوہر سے علیحدگی میں مدد کا کہا اور بتایا کہ وہ وہ پب جی میں ملنے والے اپنے نئے گیمنگ پارٹنر کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے۔

ہیلپ لائن ابھیام کے سربراہ بریندراسن گوہل کے مطابق یہ فون کال اپنی نوعیت کی پہلی کال تھی کیونکہ عام طور سے خواتین ہمیں فون کرکے کہتی ہیں کہ ان کے بچے پب جی کے عادی ہیں۔

ہیلپ لائن کی جانب سے بھیجی جانے والی مشاورتی ٹیم نے خاتون کے گھر جا کر اہلخانہ سے اس مسئلے پر بات چیت کی تو علم ہوا کہ موبائل فون کو بہت زیادہ وقت دینے کی وجہ سے خاتون کے گھر والوں سے اس کا جھگڑا ہوا۔

مشاورتی ٹیم نے خاتون کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کیلئے سمجھایا اوربحالی کے مرکز میں رہنے کا مشورہ دیا جہاں موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ اسےسوچنے کیلئے کچھ وقت چاہیے، اگر اس نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا تو وہ کال کرکے بتا دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں