کرائسٹ چرچ حملہ آور پر دہشت گردی کا الزام عائد کردی، پولیس

کرائسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ پولیس نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ مسجد میں 51 مسلمان نمازیوں کو شہید کرنے والے ملزم کےخلاف پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر دہشت گردی کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم برینٹن ٹرینٹ کےخلاف مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے سیکشن 6 اے کے تحت درج کیا گیا۔سانحہ کرائسٹ چرچ کے دہشتگرد پر فرد جرم آج عائد کی گئی۔

پولیس بیان کے مطابق برینٹن ٹرینٹ کو 51 افراد کے قتل اور 40 کے اقدام قتل کے الزامات کا سامنا کرنا ہے۔کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں 15 مارچ کو نماز جمعہ کے موقع پر دہشت گرد حملے میں 9 پاکستانیوں سمیت 51 افراد شہید ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں