پیرعلی رضابخاری قمرزمان کائرہ کے گھر پہنچ گئے، جواں سال بیٹے کے انتقال پرملال پر تعزیت

لالہ موسیٰ(سٹیٹ ویوز) : ممبر اسمبلی، سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے سابق وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما قمرزماں کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

پیر علی رضا بخاری نے مرحوم اسامہ کائرہ اور مرحوم حمزہ بٹ کی مغفرت اور ان کے پسماندگان کو یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔اس موقع پر پیر فاروق سیفی، حافظ محمد اشفاق، قاری طالب حسین و دیگر علما ومشائخ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں