شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین نیب کو آڑے ہاتھوں‌لے لیا

اسلام آبا (سید فیصل علی ) پاکستان مسلم لیگ نے کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک تجزیہ کار نے چئیرمین نیب کے بارے انتہائی سنجیدہ گفتگوکی ہے ان کے مطابق چئیرمین نیب نے خصوصی طور پر شہباز شریف سے متعلق باتیں کی.

چئرمین نیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ان سے رابطہ کیا اور کیسز ختم ہونے پر سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کا کہاشہباز شریف نے مبینہ طور پر چئیرمین نیب کوایک ڈیل افر کی. شہباز شریف کی چئیرمین نیب سے کوئی ملاقات بلواسطہ اور بلا واسطہ نہیں ہوئی

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چئیرمین نیب کا انٹرویو اگر سیاست کو بدنام کرنا ہے تو مقصد پورا ہوگیا نیب کو سیاست اور سیاستدانوں کو توڑنے کے لئے بنایا گیا تھا ان کا مزید کہنا تھا جس عہدہ پر وہ بیٹھے ہیں اسکا تقاضا نہیں کہ وہ پریس پر آکر ایسی باتیں نہ کریں اس عہدہ کی زمہ داری ہے کہ تفریق کی بات نہ کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں