کوئٹہ، رحمانیہ مسجد میں دھماکہ، پیش امام شہید، ،3نمازیوں کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں کا خدشہ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پشتون آباد میں مسجد کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔

جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام شہید جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو اورامدادی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ جائے وقوعہ کو سیکیورٹی فورسزاور پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسجد میں بم نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں