ڈالر کی قیمت 5 روپے تک کم ہوسکتی، چیئرمین ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن ملک بوستان کہتے ہیں کہ آئندہ دنوں میں ڈالر کی قیمت 5 سے 6 روپے مزید کم ہوسکتی ہے۔

ملک بوستان نے کہا کہ عوام نے ڈالر بیچنا شروع کر دیئے.. ہم نے قوم سے اپیل کی تھی کہ ڈالر کا بائیکاٹ کریں۔

چیئرمین ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن نے کہا کہ دو روز سے اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی، ڈالر کی قدر میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ 35 ہزار 703 کی سطح پر بند۔

ملک بوستان نے کہا کہ جمعہ کو ڈالر 53 پیسے سستا ہو کر انٹر بینک میں 150.91 اور اوپن مارکیٹ میں 151.70 روپے پر بند ہوا۔منگل 21 مئی کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 153 پر پہنچ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں