ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار، 150 کی سطح سے نیچے آ گیا

کراچی (سٹیٹ ویوز)ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 150 روپے کے ریٹ سے نیچے آ گیا اور 149 روپے 90 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔ سٹاک ایکسچیج میں 115 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کے ریٹ میں کمی دیکھنے میں آئی جب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کمی کے بعد 149 روپے 90 پیسے کے نرخ پر ٹریڈ کرنے لگا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 115 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 35 ہزار 819 کی سطح پر آ گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی حکومت آئی ایم ایف پیکج کے بعد معاشی پالیسی پر مستقل مزاجی سے چلتی رہی تو ایک طرف روپے کی قدر میں بحالی ممکن ہے تو دوسری جانب پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں